ضلع کرم: فریقین کا غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق

ضلع کرم: فریقین کا غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق

فریقین نے عہد کیا کہ جنگ یا جھگڑے سے کسی مسئلے کاحل ممکن نہیں
ضلع کرم: فریقین کا غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق

Webdesk

|

6 Dec 2024

ضلع کرم کے دونوں قبائل کے عمائدین کی جانب سے غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنرکوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کی سربراہی میں ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیے گرینڈجرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں فریقین کے 100 سے زیادہ افرادشریک ہوئے۔

کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل کے عمائدین نے ضلع کرم میں غیرمعینہ مدت تک سیز فائرپر اتفاق کیا ہے۔

فریقین نے عہد کیا کہ جنگ یا جھگڑے سے کسی مسئلے کاحل ممکن نہیں اور عشروں پر محیط اس مسئلے کے مستقل اورپائیدار حل کے لیے وقت ضرور درکار ہوگا تاہم اس کے لیے دونوں جانب سے اخلاص اور اعتماد کی ضرورت ہوگی۔

گرینڈ جرگہ کے ارکان نے دونوں فریقین سے انفرادی اوراجتماعی ملاقاتیں کیں اورکئی گھنٹوں کی طویل مشاورت کے بعد اس بات پر متفق ہوگئے کہ ضلع کرم میں جنگ بندی غیر معینہ مدت تک ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!