ضلع کرم میں کشیدگی، 7 روز میں 46 افراد مارے گئے

ضلع کرم میں کشیدگی، 7 روز میں 46 افراد مارے گئے

اراضی سے شروع ہونے والا تنازع شدید تصادم میں بدلا ہوا ہے، 98 زخمی
ضلع کرم میں کشیدگی، 7 روز میں 46 افراد مارے گئے

آفتاب مہمند

|

27 Sep 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع کرمکے مختلف مقامات پر 7 روز سے جاری قبائل کے مابین جھڑپوں میں 46 افراد ہلاک جبکہ 98 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرم میں ایک چوکی کی تعمیر پر شروع ہونے والا جھگڑا مسلح اور مورچہ زن ہوگیا، جس میںفریقین ایک دوسرے کو چھوٹے بڑے اسلحوں سے نشانہ بنا رہے ہیں ۔ 

 تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد جانبحق بارہ زخمی ہوئے، جس کے بعد اب تک 46 افراد جان بحق 98 زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

جھڑپوں کے باعث پاراچنار پشاور مین روڈ اور پاک افغان خرلاچی باڈر بھی آمد و رفت کیلئے بندہے، روڈ کی بندش سے اشیاء خوردونوش ، فیول اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ سیز فائر کیلئے ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، عسکری قیادت اور قبائلی مشران اور جرگہ ممبران کے ساتھ کوششوں میں مصروف ہیں، انشاء اللہ معاملے میں جلد بڑی مثبت پیشرفت ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!