دوران ڈیوٹی انتقال کرجانے والے سویلین ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمت دینے پر پابندی عائد
ویب ڈیسک
|
9 Feb 2025
حکومت نے دورانِ سروس وفات پانے والے سویلین سرکاری ملازم کے ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کی سہولت ختم کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی داروں میں یہ سہولت جاری رہے گی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ فیصلے پر عمل کیا جائے۔ یہ سہولت سپریم کورٹ کے 18 اکتوبر 2024 کے فیصلہ کے تحت واپس لی گئی ہے۔فیصلہ کا اطلاق بھی سپریم کورٹ کے فیصلہ کی تاریخ سے ہو گا۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ دوران سروس انتقال کرنیوالے ملازمین کو وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت دیگر سہولیات جاری رہیں گی، تاہم، اس فیصلے کا اطلاق قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کے اُن شہداء پر نہیں ہو گا جو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہوتے ہیں۔
Comments
0 comment