فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پر وائرل الیکشن شیڈول میں کتنی صداقت ہے؟ جانیے
سوشل میڈیا پر ایک الیکشن شیڈول گردش کررہا ہے جس پر حتمی وضاحت سامنے آگئی
Webdesk
|
10 Dec 2023
سماجی رابطوں کی سائٹ اور واٹس ایپ گروپس میں ایک انتخابی شیڈول وائرل ہورہا ہے جس کے بعد ہر طرف سیاسی افرا تفری پھیل گئی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں عام انتخابات کیلیے 8 فروری 2024 کی تاریخ دی ہے۔
رواں سال اتنخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری انتخابی شیڈول میں کتنی صداقت ہے؟
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا شیڈول جعلی ہے اور الیکشن کمیشن کے سوا کسی بھی دوسرے بیان پر توجہ نہ دی جائے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان نہ سمجھا جائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے۔
Comments
0 comment