فضائی آلودگی میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر
Webdesk
|
10 Nov 2024
بھارت سے چلنے والی آلودہ ہوائوں کے نتیجے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث ملک کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا، ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے، لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 753، ملتان میں 587 اور پشاور میں 463 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق فضا کا یہ معیار انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، پنجاب اور کے پی میں شہریوں کو سانس لینے میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ ناک، کان اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اب ایک شہر یا صوبے کا نہیں، پورے پاکستان اور خطے کا انسانی مسئلہ بن چکا ہے، شہری احتیاط کریں، شدید آلودگی کا شکار شہروں کے مکین بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔
Comments
0 comment