افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشتگردواصل جہنم

افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشتگردواصل جہنم

7 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔
افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشتگردواصل جہنم

Webdesk

|

17 Apr 2024

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں غلام خان کے علاقے اسپین کئی میں افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 7 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔

 سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے تمام دہشت گردوں کو گھیر لیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساتوں دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر افغان حکومت سے کہتا آرہا ہے کہ وہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔

 توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!