فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، پاکستان میں کے ایف سی کی شامت، دو برانچز پر حملے، متعدد میں شہری داخل

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، پاکستان میں کے ایف سی کی شامت، دو برانچز پر حملے، متعدد میں شہری داخل

کراچی اور پشاور میں مشتعل افراد نے حملے کیے
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، پاکستان میں کے ایف سی کی شامت، دو برانچز پر حملے، متعدد میں شہری داخل

ویب ڈیسک

|

8 Apr 2025

اسرائیل کی غزہ اور فلسطین کے مختلف علاقوں میں بڑھتی جارحیت پر گزشتہ روز کراچی میں تاجر برادری نے ہڑتال کی جبکہ مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

اس دوران کراچی میں قائم کے ایف سی کی آؤٹ لیٹس میں داخل ہوکر وہاں موجود شہریوں کو بائیکاٹ کی تلقین کی اور بتایا کہ کے ایف سی اسرائیل کی حمایت کررہا ہے جبکہ یہ پیسہ جو آپ کھانے پر خرچ کررہے ہیں وہ فلسطینیوں کے قتل عام میں استعمال ہورہا ہے۔

کراچی میں بہادر آباد پر قائم کے ایف سی میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کی اور اپنا حصہ اتارا جبکہ پشاور میں کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما و عالمی دین کے قتل کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور کے ایف سی میں توڑ پھوڑ کی۔

اس کے علاوہ امریکی فوڈ چین آؤٹ لیٹس میں شہریوں نے داخل ہوکر پُرامن احتجاج کیا اور شہریوں سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی اپیل بھی کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!