4 hours ago
افسوسناک واقعہ، خاتون کو مفت عمرے کا لالچ دے کر منشیات اسمگلنگ
سعودی عرب میں خاتون کو گرفتار کرلیا گیا
ویب ڈیسک
|
1 Feb 2025
لاہور سے مفت ویزے کیلیے سعودی عرب پہنچنے والی خاتون کو ریاض ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے غازی سٹی کو ایک شخص نے مفت عمرے پر بھیجا اور ساتھ میں ایک پارسل تھما دیا۔
سعودی عرب پہنچنے پر خاتون کو ایئرپورٹ حکام نے تلاشی کے دوران گرفتار کیا اور انکشاف کیا کہ اُن کے پاس جو خشک میوہ جات کا پارسل ہے اُس سے 6 کلو منشیات برآمد ہوئی۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو پڑوسی نے مفت عمرے پر بھیجا تھا۔ خاتون کو سعودی ائیرپورٹ پر ریسیو کرنے والے ان کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Comments
0 comment