فواد چوہدری کی سیاست اصل میں کس کے ساتھ ہے؟ حقیقت سامنے آگئی
Webdesk
|
13 Dec 2024
سینئر سیاستدان فواد چوہدری ویسے تو سیاست سے کنارہ کش ہے تاہم وہ اپنے بیانات سے سیاستدان ہونے کا احساس دلاتے رہتے ہیں۔
ان کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں تاہم وہ 9 مئی کے بعد سے کنارہ کش اور عملی سیاست سے دور نظر آتے ہیں، اس دوران ان کی پی ٹی آئی میں واپسی کی کوشش بھی ہوئی مگر پھر کچھ اندرونی مسائل کیوجہ سے اس معاملے کی گرد بیٹھ گئی۔
اب انکی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حبا چوہدری نے کہا کہ دیکھتے ہیں مذاکرات میں کیا ہوتا ہے، جوڈیشل کمیشن بنتا ہے یا نہیں ابھی تو سیاسی صورتحال بہت خراب ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
حبا چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ میری سیاست بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، جیسا بانی چیئرمین حکم کریں گے ویسا کریں گے۔
Comments
0 comment