فواد چوہدری کو گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
|
4 Jun 2025
عدالت نے سابق وفاقی وزیر اور سیاست دان فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر کے انہیں آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اراضی حصول کے لیے رشوت کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج خاور رشید نے فواد چوہدری کی مسلسل غیر حاضری پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے اور پولیس کو ہدایت دی کہ سابق وزیر کو گرفتار کر کے 30 جون تک پیش کیا جائے۔
چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر کو سختی سے تنبیہ کی اور مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
تھانہ اینٹی کرپشن جہلم کے زیر سماعت مقدمے میں فواد چوہدری پر اراضی کے ناجائز حصول کے لیے بھاری رشوت لینے کا الزام ہے۔
عدالت نے سابق وزیر کی غیر حاضری اور تفتیشی افسر کی جانب سے چالان پیش نہ کرنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ جج نے واضح ہدایات دیں کہ "متعلقہ افسر اگلی تاریخ تک چالان پیش کرے اور مقدمے میں تمام دستاویزات مکمل کی جائیں"۔
Comments
0 comment