فوج کسی حکومت کی طرفدار نہیں اور نہ ہی سیاسی جماعت کی مخالف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کسی حکومت کی طرفدار نہیں اور نہ ہی سیاسی جماعت کی مخالف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی ایچ کیو میں اہم پریس کانفرنس
فوج کسی حکومت کی طرفدار نہیں اور نہ ہی سیاسی جماعت کی مخالف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی سیاسی جماعت کی حامی یا مخالف نہیں بلکہ اس کی وفاداری اور ترجیح ریاست ہے۔

جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج میں اگر کوئی اپنے ذاتی فائدے یا مخصوص سیاسی ایجنڈ؁ کیلیے عہدے کا ناجائز استعمال کرتا ہے تو اُس کے خلاف قانون حرکت میں آتا ہے، فوج میں احتساب کا کڑا قانون موجود ہے جو بلاتفریق کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرسیاسی جماعتوں کی جانبداری یا مخالفت کا الزام لگتا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ فوج کا نہ تو کوئی سیاسی ایجنڈا ہے اور نہ ہی اس کی حمایت یا مخالفت کسی سیاسی جماعت کیلیے ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج میں واضح اتفاق ہے کہ فوج ایک ریاستی ادارہ ہے، جس کو کسی طور پر مخصوص سیاسی مفاد کے استعمال سے محفوظ رکھا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فوج کا کسی حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، پاک فوج ایک قومی فوج ہے جس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، اگر کوئی ذاتی مفادات کے لیے کام کرتا ہے یا ذاتی فائدے کے لیے کسی مخصوص سیاسی ایجنڈے کو پروان چڑھاتا ہے تو پاک فوج کا خود احتسابی کا نظام حرکت میں آجاتا ہے، ثبوت و شواہد کی روشنی میں ذمہ داروں کو اپنے اعمال کا جوابدہ ہونا پڑتا ہے، جاری شدہ خود احتسابی کا عمل اس بات کی ایک اور دلیل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!