فورسز کی کے پی کے میں 2 مختلف کارروائیوں میں7 خوارج ہلاک

فورسز کی کے پی کے میں 2 مختلف کارروائیوں میں7 خوارج ہلاک

8اور 9 فروری کی درمیانی شب فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں آپریشن کیا۔
فورسز کی کے پی کے میں 2  مختلف کارروائیوں میں7 خوارج ہلاک

Webdesk

|

9 Feb 2025

پشاور: سیکورٹی فورسز کی کے پی کے میں2  مختلف کارروائیوں میں7 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 8اور 9فروری کی درمیانی شب فورسز  نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے آپریشن کے دوران مثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، آپریشن میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے۔

بیان کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی آپریشن کیا، میر علی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!