فیض حمید کا عمران خان کیخلاف وعدہ معاف اور سرکاری گواہ بننے سے صاف انکار

فیض حمید کا عمران خان کیخلاف وعدہ معاف اور سرکاری گواہ بننے سے صاف انکار

میاں علی اشفاق ایڈوکیٹ وکیل برائے فیض حمید نے تصدیق کردی
فیض حمید کا عمران خان کیخلاف وعدہ معاف اور سرکاری گواہ بننے سے صاف انکار

ویب ڈیسک

|

31 Dec 2025

ائی ایس ائی کے سابق سربراہ اور ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔

اس بات کی تصدیق فیض حمید کے وکیل بیرسٹر میاں اشفاق علی ایڈوکیٹ نے کہ اور بتایا کہ سوشل میڈیا یا دیگر پلیٹ فارم پر چلنے والی خبریں بالکل بے بنیاد ہے فیض حمید کسی کے خلاف بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار نہیں اور وہ پہلے ہی صاف انکار کرچکے ہیں۔

میا اشفاق ایڈوکیٹ نے سینیئر صحافی انصار عباسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی حلقوں میں بھی یہ بات تیزی سے پھیل رہی ہے کہ عمران خان کے خلاف فیض حمید سرکاری گواہ بنیں گے۔

فیض حمید کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ ان باتوں میں نہ کوئی صداقت ہے اور نہ ہی کوئی حقیقت، یہ مکمل طور پر بے بنیاد اور قیاس آرائیاں ہیں۔

واضح رہے کہ فیلڈ ملٹری کورٹ نے حالیہ دنوں 15 ماہ کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیض حمید کو 14 سال قید بمشقت سنائی ہے جس کے خلاف انہوں نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو ایک درخواست اس سال کی جس میں سزا کو چیلنج کیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!