فیض حمید کورٹ مارشل، حراست میں لیے گئے مزید افسران کے نام اور رینک سامنے آگئے
ویب ڈیسک
|
15 Aug 2024
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے تین ریٹائرڈ افسران کے نام، رینک اور تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حراست میں لیے گئے افسران نے فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں، ان میں بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کی سیاسی مفادات رکھنے والے افراد کے ساتھ ملی بھگت کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔
فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں افسران کے نام
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار افسران میں دو بریگیڈیر ایک کرنل شامل ہیں، برگیٖڈیئر غفار اور بریگیڈیر ر نعیم گرفتار افسران میں شامل ہیں۔ تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔
تینوں افسران سیاسی جماعت اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کےدرمیان رابطہ کاری میں شامل تھے۔دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئرکا تعلق چکوال سے ہے اور یہ جنرل فیض کے خاص اور منظور نظر افسران تھے جو ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں بھی ملوث تھے۔
Comments
0 comment