فیض حمید کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، مزید تین فوجی افسران گرفتار
آئی ایس پی آر نے ریٹائرڈ فوجی افسران کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
15 Aug 2024
پاک فوج کے ترجمان نے ٹاپ سٹی ہاؤسنگ اسکیم سمیت دیگر الزامات پر گرفتار سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے تحقیقات کے سلسلے میں پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی حراست میں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان افسران نے فوجی نظم و ضبط کے خلاف کام کیے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افسران نے بعض ریٹائرڈ افسران اور ساتھیوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی۔
Comments
0 comment