فیض حمید ملک کا قیمتی اثاثہ تھا جسے ضائع کردیا گیا، عمران خان

فیض حمید ملک کا قیمتی اثاثہ تھا جسے ضائع کردیا گیا، عمران خان

فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اندرونی مسئلہ ہے، افغانستان کے معاملے پر اُسے ہٹایا گیا تھا، سابق وزیراعظم
فیض حمید ملک کا قیمتی اثاثہ تھا جسے ضائع کردیا گیا، عمران خان

ویب ڈیسک

|

15 Aug 2024

پاکستان تحریک انصاف کے  بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض کو افغانستان کے معاملے پر ہٹایا گیا، وہ ملک کا قیمتی اثاثہ تھا جسے ضائع کردیا گیا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ میں جنرل (ر) فیض کو پروفیشنلی حد تک ضرور جانتا تھا اور اُن سے کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر جنرل (ر) فیض حمید کو عہدے سے ہٹایا گیا تو جنرل (ر) باجوہ سے تلخی ہوئی تھی۔

عمران خان نے فیض حمید کی گرفتاری کو فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے البتہ سمجھتا ہوں کہ وہ ایک قیمتی اثاثہ تھا جسے ذاتی عناد اور خواہشات کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!