فیض حمید نے ملٹری کورٹ کی سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

فیض حمید نے ملٹری کورٹ کی سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

فیض حمید نے فیلڈ مارشل کو اپیل دائر کی ہے
فیض حمید نے ملٹری کورٹ کی سزا کیخلاف اپیل دائر کردی

ویب ڈیسک

|

29 Dec 2025

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے ملٹری کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے اپیل دائر کیے جانے کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے اپیل کی وجوہات یا نکات سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو چار الزامات ثابت ہونے پر 14 سال قیدِ سخت کی سزا سنائی تھی۔ ان الزامات میں سرکاری رازوں سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی، سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت، اختیارات کے ناجائز استعمال اور افراد کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات شامل تھے۔

قانون کے مطابق ملٹری کورٹ سے سزا پانے والا فرد فیصلے کے 40 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ پاکستان آرمی ایکٹ کے سیکشن 133 بی کے تحت تین ماہ سے زیادہ قید کی سزا پانے والا شخص اپیل کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔

اپیل کورٹ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تشکیل دیتے ہیں یا ان کی جانب سے نامزد افسران اس عدالت کا حصہ ہوتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!