فیض حمید اور ساتھیوں کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل

فیض حمید اور ساتھیوں کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں امریکا کی پالیسی واضح کیا
فیض حمید اور ساتھیوں کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2024

امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اور اُن کے ساتھیوں کی گرفتاری پر ردعمل دے دیا۔

پینٹاگون نے  سابق فوجی افسران کی گرفتاریوں کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔ سبرینا سنگھ نے کہا کہ گرفتاریوں سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہیں، امریکا علاقائی استحکام اور باہمی مقاصد کی حمایت کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کے لیے پرعزم ہے۔

پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کیساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر فوجی اور سویلین رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!