فیلڈ مارشل آج سے چیف آف ڈیفنس فورسز بھی کہلائیں گے

فیلڈ مارشل آج سے چیف آف ڈیفنس فورسز بھی کہلائیں گے

فیلڈ مارشل کے ساتھ اب چیف آف ڈیفنس بھی لکھا جائے گا
فیلڈ مارشل آج سے چیف آف ڈیفنس فورسز  بھی کہلائیں گے

ویب ڈیسک

|

28 Nov 2025

اسلام آباد: فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر آج سے چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دستاویزات، فوجی خط و کتابت اور میڈیا رپورٹس میں اب دونوں عہدوں کو یکجا چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف استعمال کیا جائے گا۔

15 نومبر کو صدر آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ترمیمی بلز 2025 پر دستخط کیے تھے، جو پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد قانون بن چکے ہیں۔

ترمیمی قانون کے تحت آرمی چیف اب بیک وقت پانچ سالہ مدت کے لیے دفاعی افواج کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔ اس کے نتیجے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدتِ ملازمت نئے نوٹیفکیشن کے اجراء سے دوبارہ شروع تصور ہوگی۔

قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 243 کی وہ شقیں جو فیلڈ مارشل کے لیے لاگو ہوتی ہیں، وہ کسی بھی جنرل پر بھی نافذ ہوں گی جسے اس عہدے پر ترقی دی جائے۔

مزید یہ کہ وفاقی حکومت نائب یا ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف کو تحریری اجازت کے ذریعے COAS کے اختیارات دے سکتی ہے تاہم اس کے لیے چیف آف ڈیفنس فورس کی سفارش ضروری ہوگی۔

ترمیمی بلز کے مطابق دوہری ذمہ داریوں سے متعلق پہلا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی موجودہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت ازسرِنو شمار کی جائے گی۔

وفاقی حکومت جلد چیف آف ڈیفنس فورسز کی ذمہ داریوں کا دائرہ کار بھی جاری کرے گی، جس میں تینوں مسلح افواج میں مشترکہ آپریشنز، اسٹرکچرل اصلاحات اور ملٹی ڈومین انٹیگریشن کی نگرانی شامل ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!