فیلڈ مارشل کے دورہ ایران میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل کے دورہ ایران میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل نے تہران میں ایرانی قیادت کے ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی سے متعلق اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔
فیلڈ مارشل کے دورہ ایران میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک

|

23 May 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا اہم سرکاری دورہ مکمل کر لیا جس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

فیلڈ مارشل نے تہران میں ایرانی قیادت کے ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال اور کشیدگی میں کمی سے متعلق اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ مختصر مگر انتہائی اہم نوعیت کا تھا، جس میں علاقائی استحکام اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں 𝟖 اپریل 𝟐𝟎𝟐𝟔 کی جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال، خطے میں امن کے قیام اور جاری ثالثی عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ کشیدگی میں کمی اور پائیدار مفاہمت کے لیے سفارتی رابطے مزید مؤثر بنائے جائیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ مذاکرات مثبت ماحول میں ہوئے اور ان کے نتیجے میں حتمی سمجھوتے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایرانی قیادت نے بھی خطے میں امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے تعمیری اور مخلصانہ کوشش قرار دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران آمد پر ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!