فیلڈ مارشل صدر بن رہے ہیں اور نہ ہی آصف زرداری سے استعفی کیا جارہا ہے، محسن نقوی

فیلڈ مارشل صدر بن رہے ہیں اور نہ ہی آصف زرداری سے استعفی کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ان افواہوں کے پیچھے سیاست ہے اور ہم سازش سے بخوبی آگاہ ہیں، وزیر داخلہ
فیلڈ مارشل صدر بن رہے ہیں اور نہ ہی آصف زرداری سے استعفی کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2025

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کی تبدیلی یا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان صدر بنانے کے منصوبے سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں محسن نقوی نے ان افواہوں کو بے بنیاد اور سیاسی مقاصد کے لیے پھیلائی جانے والی سازش قرار دیا۔

انہوں نے ایکس پر لکھا، "ہم خوب جانتے ہیں کہ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے خلاف اس گھناؤنی مہم کے پیچھے کون ہے۔ 

انہوں نے لکھا کہ ''میں نے واضح طور پر کہا ہے کہ نہ تو صدر سے استعفیٰ مانگنے پر کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی آرمی چیف کے صدر بننے کی کوئی خواہش یا منصوبہ موجود ہے۔"

محسن نقوی کے مطابق، صدر زرداری نے خود ان حالیہ افواہوں کو سختی سے رد کیا اور کہا، "میں جانتا ہوں کہ یہ جھوٹی باتیں کون پھیلا رہا ہے، اس کا مقصد کیا ہے اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ ہوگا۔"

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا واحد فوکس "پاکستان کی مضبوطی اور استحکام" ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ 

محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ کچھ عناصر "دشمن غیر ملکی ایجنسیوں" کے ساتھ مل کر ان بے بنیاد افواہوں کو پھیلا کر عدم استحکام اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!