فیصل واؤڈا نے عدلیہ کی توہین پر سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی
ویب ڈیسک
|
26 Jun 2024
سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔
عدلیہ اور ججز کے خلاف بھڑکیاں مارنے والے سینیٹر فیصل واؤڈا نے دعوی کیا تھا کہ وہ کسی صورت بھی اپنی پریس کانفرنس اور مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
بلند و بانگ دعوے اور عدلیہ کے چند ججز کو خاص ایجنڈے کے تحت نشانہ بنانے میں مصطفیٰ کمال، فیصل واوڈا اور لیگی رہنما شامل تھے تاہم سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مظفی کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی۔
مصطفی کمال تو پہلی ہی کارروائی میں ڈھیر ہوگئے تھے اور جبکہ فیصل واؤڈا نے اپنے ہر لفظ کی ذمہ داری لی تو پریس کانفرنس پر کھڑے رہتے ہوئے کہا کہ گردن کٹ جائے اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
اب فیصل واؤڈا نے سپریم کورٹ میں اپنی تحریری معافی جمع کرائی اور استدعا کی کہ انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔
فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کرایا ہے جس میں کہا کہ انکی پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو غیر مشروط معافی مانگتے ہیں اور وہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں۔
Comments
0 comment