فیصل واوڈا پریس کانفرنس کر کے پھنس گئے، سپریم کورٹ کا نوٹس

فیصل واوڈا پریس کانفرنس کر کے پھنس گئے، سپریم کورٹ کا نوٹس

کیس کی سماعت کل جمعہ کے روز ساڑھے نو بجے ہوگی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔
فیصل واوڈا پریس کانفرنس کر کے پھنس گئے، سپریم کورٹ کا نوٹس

Webdesk

|

16 May 2024

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی جسٹس بابر ستار اور عدلیہ پر الزاما ت کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار اور عدلیہ کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس کا از خود نوٹس لیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کیس سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصل واوڈا ازخود نوٹس کیس کی  کل سماعت کرے گا۔

بنچ میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل ہیں، کیس کی سماعت کل جمعہ کے روز ساڑھے نو بجے ہوگی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا سپریم کورٹ کے نوٹس پر اپنی گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس پر اب معافی مانگنے کیلیے تیار ہیں اور وہ رات گئے کسی بھی وقت پریس کانفرنس کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے کچھ میڈیا پرسنز سے رابطے ہوئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!