گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر

گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر

مغربی سسٹم شہرپرغیرمعمولی گرمی کے اثرات آئندہ 36گھنٹوں کے دوران زائل ہوناشروع ہوجائینگے
گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں کیلیے اچھی خبر

Webdesk

|

24 Jun 2024

کراچی: ویسٹرن ڈسٹربنس کی شمال کی جانب منتقلی نے شہرکودہکا دیا،سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب پیرکوگرمی کا پارہ 42ڈگری سینٹی گریڈ کوپہنچا،نمی کا تناسب بھی 50فیصد پررہا۔

درجہ حرارت اورنمی کے اضافے نے ہیٹ انڈیکس(گرمی کااحساس)کو60فیصد ظاہرکیا،شدید گرمی کے دوران دن کے وقت  2015کے ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی،جمعرات سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

سردارسرفرازچیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ مغربی سسٹم شہرپرغیرمعمولی گرمی کے اثرات آئندہ 36گھنٹوں کے دوران زائل ہوناشروع ہوجائینگے، پیرکو شہرمیں انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا۔

سمندری ہوائیں غیرفعال ہونے اوربلوچستان کی شمال مغربی گرم ومرطوب ہوائوں کے سبب سن 2015کے ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی،محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں 1.4ڈگری کے اضافے سے42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

دن کے وقت ہوامیں نمی کاتناسب 50فیصد رہا،شہرمیں درجہ حرارت اورنمی میں اضافیکا ہیٹ انڈیکس 60ڈگری رہا،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہرمیں اگلے 3روز کے دوران گرم ومرطوب موسم متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق پرسوں(بدھ)سے شہرمیں جذوی ہیٹ ویو کے اثرات کم ہوناشروع ہوجائینگے،جس کے بعد موسم صرف گرم ومرطوب رہیگا۔

ان کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی گرمی کی وجہ سے گذشتہ دنوں پاکستان کا رخ کرنے والا مغربی سلسلہ ہے،جس کے عقب میں گرم وخشک ہوائیں موجود ہیں،مذکورہ سسٹم کی شمال کی جانب منتقلی کے سبب ہواوں کی سمت تبدیل ہورہی ہے،جس کے سبب سمندری ہوائیں بند اوربلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں شہرکا رخ کررہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کراچی میں شروع ہوجائیگا،جولائی تا ستمبرمون سون دورانیہ کئی بارشوں کے اسپیلزکا سبب بن سکتا ہے،اتوارکودیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 47ڈگری ریکارڈ ہوا،جوکہ جون کے مہینے میں معمول کے درجہ حرارت سے2.7ڈگری زیادہ تھا،شہید بے نظیرآباد اوردادو میں درجہ حرارت 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!