گرمی میں اموات، سندھ حکومت کا تحقیقات کے بعد کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ

گرمی میں اموات، سندھ حکومت کا تحقیقات کے بعد کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ

اگر تحقیقات میں لوڈ شیڈنگ ثابت ہوئی تو کے الیکٹرک کے خلاف قتل کے مقدمات درج کروائی جائیں گے، وزیر داخلہ سندھ
گرمی میں اموات، سندھ حکومت کا تحقیقات کے بعد کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا عندیہ

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2024

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شہر میں شدید گرمی کے دوران شہریوں کی تیزی سے بڑھتی اموات پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے شہریوں کی گزشتہ چند دنوں میں اچانک سے جاں بحق ہونیکے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی اموات کی انکوائری کی گئی ہے جس میں موت کی وجہ جاننے جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ شہریوں کے اموات کی مرکزی وجہ ہے تو کراچی الیکٹرک پر ذمہ داری عائد کی جائیگی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کے منتظمین اور ذمہ داران پر قتل کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!