گورنر سندھ کی سیاست پر پابندی لگانے کی تجویز
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ ملک میں سیاست پر پابندی لگا دی جائے
ویب ڈیسک
|
29 Aug 2024
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کچھ عرصے کیلیے ملک بھر میں سیاست اور سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
کراچی میں یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں کہ پاکستان کو آئندہ کیسے چلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی خاطر سیاست پر کچھ عرصے کے لیے پابندی لگادینی چاہیے اور معاشی بحران کے حوالے سے سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
اس سے قبل، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمن قونصل جنرل نے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم کے فروغ میں جرمنی کا تعاون اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
Comments
0 comment