غیرملکی کرنسی اسمگلنگ میں گرفتار ایئرپورٹس رہا

غیرملکی کرنسی اسمگلنگ میں گرفتار ایئرپورٹس رہا

عدالت نے تحریری فیصلے میں ایان علی کا تذکرہ بھی کیا ہے
غیرملکی کرنسی اسمگلنگ میں گرفتار ایئرپورٹس رہا

ویب ڈیسک

|

29 Aug 2024

لاہور ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ہونے والی ایئرہوسٹس کو رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی خصوصی کسٹم عدالت کے اسیپشن جج نے ملزمہ آسیہ قربان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی۔

عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں ایان علی کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ 

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزمہ 20 سال سے ایئر ہوسٹس ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں اور ان کے 20 سالہ کیریئر میں کوئی کریمنل کیس سامنے نہیں آیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے چالان کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ملزمہ سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کسٹم پروسیکیوٹر کے مطابق لاہور ایئر پورٹ سے ملزمہ سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی اور اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!