سلمان خان نے 24 سال قبل کیا پیشگوئی کی تھی؟ دیا مرزا نے بتادیا

سلمان خان نے 24 سال قبل کیا پیشگوئی کی تھی؟ دیا مرزا نے بتادیا

دیا مرزا نے حال ہی میں ہدایتکارہ فرح خان کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی
سلمان خان نے 24  سال قبل کیا پیشگوئی کی تھی؟ دیا مرزا نے بتادیا

Webdesk

|

23 Jun 2026

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے 24 سال پہلے ایک ایسی پیشگوئی کی تھی جسے سن کر وہ خوفزدہ ہوگئی تھیں۔

دیا مرزا نے حال ہی میں ہدایتکارہ فرح خان کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ شو کے دوران جب فرح خان نے دیا مرزا کو سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی تجویز دی تو انہوں نے جواب دیا کہ 'اب سلمان کم عمر اداکاراوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں'۔

یہ جواب سن کر فرح خان نے کہا کہ 'سلمان خان ابھی چترانگدا سنگھ کے ساتھ بھی تو کام کررہے ہیں'۔اس پر دیا مرزا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ 'دراصل سلمان نے مجھے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم تم کو نہ بھول پائیں گے کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران کہا تھا کہ دیکھنا ایک دن تم میری ماں کا کردار ادا کرو گی اور اس وقت میری عمر صرف 19 سال تھی'۔

انہوں نے بتایا کہ 'میں سلمان خان کی یہ پیشگوئی سن کر بہت خوفزدہ ہوگئی تھی'۔اداکارہ نے بتایا کہ 'میں، راجپال یادو اور سلمان خان بیٹھے اپنے سین کی شوٹنگ کا انتظار کررہے تھے، اس فلم میں سلمان کی ماں کا کردار ایک ایسی خاتون ادا کر رہی تھیں جن کا ایک نومولود بچہ تھا اور وہ بہت زیادہ عمر کی بھی نہیں تھیں'۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 'میں نے سلمان خان سے کہا کہ یہ آپ کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے ہاں ابھی ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ عمر میں کافی چھوٹی ہیں، میری یہ بات سن کر سلمان نے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں، یہ آپ کے ساتھ بھی ہوگا'۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!