3 hours ago
گوگل بھی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل
Webdesk
|
12 Jun 2026
کراچی: دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کرکٹ کی دنیا کے ایک اور بڑے معرکے کا استقبال منفرد انداز میں کرتے ہوئے اپنے ہوم پیج کا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام شروع ہونے والے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آغاز پر گوگل نے ایک انتہائی پرکشش اور متحرک ڈوڈل جاری کیا ہے، جو اس عالمی ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
اس بار سرچ انجن کا ہوم پیج خواتین کرکٹ کے جوش، مہارت اور جذبے کی عکاسی کر رہا ہے جس نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔
انٹرنیٹ صارفین جیسے ہی سرچ انجن کو کھولتے ہیں، انہیں روایتی لوگو کی جگہ کرکٹ کی بال، وکٹیں اور بیٹ نظر آتا ہے، جسے خواتین کے لیے مخصوص سمجھے جانے والے گلابی رنگ میں ڈھالا گیا ہے۔
جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اب دنیا بھر پر کرکٹ کا بخار چھانے والا ہے۔یاد رہے کہ سرچ انجن کی جانب سے اپنے روایتی لوگو کو کسی خاص دن، تہوار، سالگرہ یا بڑے عالمی واقعے کی مناسبت سے تبدیل کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے صارفین کو کسی اہم ایونٹ کی اہمیت سے روشناس کرانا اور اس کی خوشیوں میں شریک ہونا ہوتا ہے۔
Comments
0 comment