غیرملکی خاتون بائیکر سیاح سے نامناسب سوال پوچھنے پر پولیس اہلکار معطل

غیرملکی خاتون بائیکر سیاح سے نامناسب سوال پوچھنے پر پولیس اہلکار معطل

پولیس اہلکاروں نے سوال کیا کہ 37 سال عمر کے باوجود شادی کیوں نہیں کی؟
غیرملکی خاتون بائیکر سیاح سے نامناسب سوال پوچھنے پر  پولیس اہلکار معطل

آفتاب مہمند

|

24 Aug 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں ایک غیر ملکی خاتون بائیکر سے نامناسب سوالات پوچھنے پر ایک پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او بٹگرام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوٹیج میں نظر آنے والے اہلکار کو معطل، جبکہ تین دیگر کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔

پولیس حکام کے مطابق باقی تین اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اگر وہ بھی اس میں ملوث ہوئے تو سزا کے حقدار ٹھہریں گے۔

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی بائیک رائیڈر نورالی کو پولیس کی متعدد ٹیموں نے روکا اور ان سے تفتیش کی، جس دوران ان سے ذاتی نوعیت کے سوالات بھی کیے گئے، جیسے کہ 37 سال کی عمر میں شادی نہ کرنے کی وجہ اور ان کے شوہر کے بارے میں۔

ان غیر ضروری سوالات پر خاتون رائیڈر نے اپنی ناگواری کا اظہار کیا۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!