حافظ نعیم بھی عارضہ قلب میں مبتلا
حافظ نعیم کی کراچی کے نجی اسپتال میں انجیو پلاسٹی ہوگئی
ویب ڈیسک
|
18 Mar 2024
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان بھی عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم کو دو روز قبل دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہوں نے عارضہ قلب کے ڈاکٹرز سے رجوع کیا۔
ڈاکٹرز نے ای سی جی اور دیگر رپورٹس آنے کے بعد ہارٹ اٹیک کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر انجیو پلاسٹی کروانے کی ہدایت کی جس کے بعد حافظ نعیم نے کراچی کے نجی اسپتال سے انجیو پلاسٹی کروائی۔
جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے بتایا کہ حافظ نعیم کی طبیعت بہتر اور وہ اللہ کے فضل سے روبہ صحت ہیں۔
ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے ڈاؤ اوجھا سے انجیو پلاسٹی کروائی ہے۔
a
Comments
0 comment