حج 2025: پاکستانی عازمین کا پہلا قافلہ یکم مئی کو روانہ ہوگا!

حج 2025: پاکستانی عازمین کا پہلا قافلہ یکم مئی کو روانہ ہوگا!

روڈ ٹو مکہ کی سہولت سے عازمین کو سہولت ملے گی
حج 2025: پاکستانی عازمین کا پہلا قافلہ یکم مئی کو روانہ ہوگا!

ویب ڈیسک

|

5 Apr 2025

پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حج آپریشن 30 دن تک جاری رہے گا، 30 مئی کو آخری حج پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی منتقلی 5 فضائی کمپنیوں کےذریعہ ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ 77 ہزار سے زائد پاکستانی اس سعادت سے محروم رہیں گے۔

حج عازمین کی سہولت کیلیے روڈ ٹو مکہ منصوبے کو بھی شامل کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی، اسلام آباد اور دیگر ایئرپورٹس سے جانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں بیکنگ یا امیگریشن کی ضروت نہیں ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!