حکومت کا نئے سال پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینے پر غور

حکومت کا نئے سال پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینے پر غور

آج رات کو ممکنہ طور پر قیمتوں میں کمی کا اعلان ہوگا
حکومت کا نئے سال پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف دینے پر غور

ویب ڈیسک

|

31 Dec 2025

وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو مہنگائی کے دباؤ میں کچھ سہولت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے 60 پیسے تک کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 59 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے اور مٹی کا تیل 8 روپے 92 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 31 دسمبر کو قیمتوں سے متعلق اپنی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گی، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری کی رات بارہ بجے سے ہو گا۔ واضح رہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر پندرہ دن بعد عالمی منڈی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، اور رواں ماہ دسمبر میں پہلے ہی دو بار قیمتوں میں کمی کی جا چکی ہے۔

اگر مجوزہ کمی کی منظوری مل جاتی ہے تو نئے سال کے آغاز پر عوام کو ایک بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!