حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
حکومت نے گزشتہ جمعے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
Webdesk
|
22 May 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کمی کردی گئی، ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کی کمی ہوگئی۔
یاد رہیکہ حکومت نے گزشتہ جمعے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
Comments
0 comment