حکومت کیلیے نئے سال میں بڑا چیلنج

حکومت کیلیے نئے سال میں بڑا چیلنج

16 جنوری سے ہڑتال شروع ہو جائے گی
حکومت کیلیے نئے سال میں بڑا چیلنج

ویب ڈیسک

|

31 Dec 2025

آل پاکستان انجمنِ تاجران نے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) نظام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ تنظیم کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ 16 جنوری کو ملک بھر میں اہم چوکوں کو بند کیا جائے گا۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے مؤقف اختیار کیا کہ تاجر برادری پی او ایس قانون کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اسے تاجروں کے لیے نقصان دہ قرار دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کے نفاذ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایف بی آر کے اہلکار پی او ایس سسٹم کے نام پر تاجروں کو ہراساں کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر رشوت طلب کی جا رہی ہے، جبکہ سسٹم نہ لگانے کی صورت میں پانچ لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔

اجمل بلوچ نے خبردار کیا کہ اگر تاجروں کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی اور تاجر برادری اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!