حکومت نے 17 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے 17 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا
حکومت نے 17 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

6 Sep 2024

وفاقی حکومت نے 17 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں 17 ستمبر بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے پیش نظر عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ 12 ربیع الاول کو عاشقان رسول حضور اکرم ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے اور بھرپور اہتمام کے ساتھ مناتے ہیں۔

یاد رہے کہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو ہوا۔ تاہم اس شام چاند نظر نہیں آیا۔ جس کے بعد پانچ ستمبر کو ربیع الاول 1446 ہجری کا آغاز ہوا اور اس حساب سے 12 ربیع الاول 17 ستمبر 2024 بروز منگل کی ہوئی۔

عید میلاد النبی دنیا بھر کے مسلمان مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے بارہ ربیع الاول سے پہلے ہی ملک کی مختلف عمارتوں، مساجد اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجادیا جاتا ہے۔ 

پاکستان میں عید میلاالنبی کے حساب سے ملک بھر میں عوامی جلوس، تقاریب، میلاد، محافل اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت (سیرت) پر روشنی ڈالی جاتی اور اُن کے افکار و اعمال کو پوری طرح سے اپنانے پر زور دیا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!