حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے
Webdesk
|
23 Jun 2024
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، مسلم لیگ ن کی نمائندگی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماوں نے کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن اور حسن مرتضی مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا تیسرا دور وزیراعظم ہاس میں ہوا جب کہ پیپلزپارٹی کی مذاکراتی ٹیم کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں، ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلزپارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔
گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات جائز تھے جنہیں مان لیا گیا ہے۔
Comments
0 comment