حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ڈیزل کی قیمت میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے اس کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Webdesk

|

31 Mar 2024

عید سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر مہنگائی بم گرادیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرول 9 روپے 66 پیسے فی لٹرمہنگا کردیا گیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے اس کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل رات 12 بجے سے کردیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت282 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے.

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!