حکومت نے آئینی ترامیم کا نیا مسودہ تیار کرلیا
ویب ڈیسک
|
18 Sep 2024
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم کا نیا مسودہ تیار کرلیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑکاکہناہے پی ٹی آئی نےآئینی ترامیم کے مسودےپرسیاست کی،کسی کواین آراو نہیں ملےگا۔مختلف ممالک میں سپریم کورٹ الگ اورآئینی عدالتیں الگ ہوتی ہیں۔امریکا میں کیپیٹل ہل کےکیسزچند ماہ کے اندرانجام کوپہنچے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کے مسودے پر سیاست کی، کسی کو این آر او نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمان سے بھی آئینی ترامیم پر مشاورت جاری ہے، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کیا جا رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودہ میں انصاف کے نظام کو آسان بنانے کے لئے شقیں موجود ہیں، آئینی ترمیم میں مزید مشاورت کر کے اس معاملے کو آگے بڑھنا چاہیے، دنیا کے مختلف ممالک میں سپریم کورٹ الگ اور آئینی عدالتیں الگ ہوتی ہیں، آئینی معاملات آئینی عدالتوں میں جاتے ہیں تاکہ عام شہریوں کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہ آئے اور ان کے کیسز جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 9 مئی کے واقعات کے فیصلے اب تک نہیں ہوسکے، امریکا میں کیپیٹل ہل کے کیسز چند ماہ کے اندر اپنے انجام کو پہنچے۔
Comments
0 comment