حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی
صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 دن کی توسیع کی گئی
Webdesk
|
25 Nov 2024
اسلام آباد : حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی ہے، جبکہ پنجاب میں 3 دن کیلئے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی ہے، دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 دن کی توسیع کی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Comments
0 comment