حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات پر اتفاق ، دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات پر اتفاق ، دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا مہنگائی، ٹیکسز اور بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج دھرنا آج بھی جاری ہے۔
حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات پر اتفاق ، دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

Webdesk

|

28 Jul 2024

اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات پر اتفاق ہوگیا تاہم سیاسی جماعت نے فوری دھرنا ختم کرنے کی حکومتی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا مہنگائی، ٹیکسز اور بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج دھرنا آج بھی جاری ہے۔

جماعت اسلامی کی قیادت سے حکومت نے رابطہ کیا اور ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی۔ بعدازاں وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ اور طارق فضل چوہدری پر مشتمل حکومتی وفد جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گئے اور حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی جانب سے جماعت اسلامی کو مذاکرت دی گئی جسے انہوں نے قبول تو کرلیا مگر دھرنا ختم کی حکومتی درخواست مسترد کی،مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مذاکرات ضرور کریں گے لیکن کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، حکومت وفد نے مذاکرات کی دعوت دی ہے، مذاکرات کے وقت اور جگہ کا تعین کل کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!