حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں بڑی پیشرفت
ویب ڈیسک
|
2 Jan 2025
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کی دوسری بیٹھک میں اپنے دو بڑے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے۔
پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں تحریک انصاف نے عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی، نو مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے دو مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کے مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، علامہ راجہ ناصرعباس، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا اور علی امین گنڈا پور شریک ہیں۔
حکومت کی کمیٹی میں اسحاق ڈار، علیم خان، فاروق ستار، عرفان صدیقی، رانا ثنااللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، عرفان صدیقی، فاروق ستار، اعجاز الحق، خالد مگسی شریک ہیں۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چارٹر آف ڈیمانڈ حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر واقعات پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔
انہوں نے کہا کہ نہتے لوگوں کو حکومت کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، ان واقعات پر شفاف تحقیقات کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی کو پولیٹکل اسپیس دی جائے۔
تحریک انصاف نے دو مطالبات مذاکراتی کمیٹی کے سامنے رکھ گئے۔ 9 مئی اور 26 نومبر دھرنے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قید پارٹی کارکنان کو رہا کیا جائے۔
Comments
0 comment