حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں بریک تھرو، سول نافرمانی تحریک مزید مؤخر

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں بریک تھرو، سول نافرمانی تحریک مزید مؤخر

وزیراعلی خیبرپختونخوا کو یقین دہانی کرائی گئی ہے
حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات میں بریک تھرو، سول نافرمانی تحریک مزید مؤخر

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان جمعے یا ہفتے کو مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے جس کے تحت سول نافرمانی تحریک کو مزید 10 روز کیلیے مؤخر کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو مقتدر حلقوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی آج یا کل تشکیل دے دی جائے گی اور وہ رابطہ کرے گی۔

اس یقین دہانی کے بعد سول نافرمانی کی تحریک کو مزید 10 روز کے لیے موخر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیڑھ گھنٹے تک سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں جمعرات کو ون آن ون ملاقات کی اور مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو آگاہ کیا کہ مقتدرہ کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق یقین دہانی کروائی گئی ہے جو کہ رواں ہفتے ہی تشکیل دی جائے گی۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے بھی عندیہ دیا گیا تھا کہ جمعے یا ہفتے تک مذاکرات میں بریک تھرو کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں جن پر بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں۔

پہلا مطالبہ ٹرائل والے کارکنان کی جیلوں سے رہائی جبکہ دوسرا مطالبہ سانحہ 9 مئی اور 26 نومبر کی جوڈیشل تحقیقات کا ہے۔ عمران خان نے حکومت کو اتوار تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو پھر وہ اتوار کو سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیں گے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!