احمد فرہاد بازیابی کیس، حکومتی نمائندے نے آزاد کشمیر کو غیر ملکی علاقہ قرار دے دیا

احمد فرہاد بازیابی کیس، حکومتی نمائندے نے آزاد کشمیر کو غیر ملکی علاقہ قرار دے دیا

آزاد کشمیر غیر ملکی علاقہ ہے جہاں کی اپنی عدالتیں اور آئین ہے، وہاں کا وزیراعظم بھی علیحدہ ہے، اٹارنی جنرل
احمد فرہاد بازیابی کیس، حکومتی نمائندے نے آزاد کشمیر کو غیر ملکی علاقہ قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

31 May 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر غیر ملکی علاقہ ہے جس کا اپنا آئین موجود ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمیری شاعر احمد فرہاد کی آزاد کشمیر میں گرفتاری کے باوجود بازیابی درخواست نمٹانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29مئی کو گرفتاری ہوئی ہم اُس سے پہلے والے وقت کو ڈھونڈ رہے کہ وہ کہاں تھا؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا ہک آزاد کشمیر فارن ٹیرٹری (غیر ملکی علاقہ) ہے جس کا اپنا آئین اور اپنی عدالتیں ہیں۔کیس نمٹا دیا جائے۔ عدالت نے کہا کیس صرف تب ختم ہوگا جب وہ عدالت میں پیش ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احمد فرہاد کی اہلیہ عروج زینب کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ احمد فرہاد پر آزاد کشمیر کی حدود میں مقدمات درج ہیں، وہ 2 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہے۔ احمد فرہاد سے اس کی فیملی کی ملاقات بھی کرا دی گئی ، استدعا ہے کہ اب حبس بے جا کی پٹیشن نمٹادی جائے۔ 

درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا ‏ہم نے صرف واپسی نہیں مانگی تھی بلکہ یہ بھی کہا تھا کہ جبری گمشدگی کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی ہو۔  جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا  ‏جس دن احمد فرہاد عدالت میں آئے گا ہم پٹیشن نمٹا دیں گے۔ 

اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا آزاد کشمیر فارن ٹیراٹری ہے جس کا اپنا آئین اور اپنی عدالتیں ہیں۔ آزاد کشمیر میں پاکستانی عدالتوں کے فیصلے بھی غیر ملکی عدالت کے فیصلوں کے طور پر پیش ہوتے ہیں۔ 

ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا یہاں سے فیملی دھیر کوٹ تھانے گئی، پورا پولیس اسٹیشن اور لاک اپ دیکھا لیکن احمد فرہاد وہاں نہیں تھے، ‏پوچھنے پر بتایا گیا کہ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مظفر آباد ٹرانسفر کردیا ہے۔ ‏وہاں پہنچے تو پولیس والے نے کہا ہمارا پرچہ ہے لیکن وہ تھانےمیں نہیں ایس ایچ او کے پاس ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ ‏احمد فرہاد کو ملنے کے لیے 14 کلومیٹر دور گئے، ان کی حالت اچھی نہیں۔ عدالت نے پوچھا ‏احمد فرہاد پر اب دو ایف آئی آرز ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا ‏ہمارے علم میں دو کیسزہی ہیں۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے 29مئی کو گرفتاری ہوئی ہم اُس سے پہلے والے وقت کو ڈھونڈ رہے کہ وہ کہاں تھا؟ پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہا یہ معاملہ وہاں کی عدالت دیکھے گی۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہر شخص کو قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہا اب انہوں نے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کیا ہے۔

ایمان مزاری نے کہا کہ عدالت نے قوانین اور طریقہ کار کے غلط استعمال کو بھی دیکھنا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہم نے قانون کے غلط استعمال کا ہی تو تعین کرنا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہا جس طرح یہاں نو مئی کے واقعات ہوئے ویسے ہی وہاں بھی احتجاج پر مقدمات درج ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے احمد فرہاد پر کتنے پرچے ہوئے ہیں؟ پولیس نے احتجاج پر تیس چالیس پرچے تو دیے ہوں گے؟میں ابھی کمنٹ نہیں کروں گا ورنہ پرچوں کی تعداد بڑھ جائے گی جس کے بعد سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!