ہمیں موقع ملا تو پاکستان امریکا اور برطانیہ کا غلام نہیں ہوگا، سراج الحق

ہمیں موقع ملا تو پاکستان امریکا اور برطانیہ کا غلام نہیں ہوگا، سراج الحق

وہاڑی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت آئی تو پاکستان امریکا اور برطانیہ کا غلام نہیں ہوگا۔
ہمیں موقع ملا تو پاکستان امریکا اور برطانیہ کا غلام نہیں ہوگا، سراج الحق

|

21 Oct 2023

مہنگائی کے خلاف جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے لوگ حقیقی تبدیلی اور اسلام کا نظام چاہتے ہیں، ملک کو امن و انصاف کا گہوارہ بنائیں گے۔

سرج الحق نے کہا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو پاکستان ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا مہتاج نہیں ہوگا، دنیا بھر میں ہمارے پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس سے بڑا تو ہمارا گورنر ہاؤس ہے، ہمیں اختیار ملا تو گورنر ہاؤسز عوام کیلیے استعمال کریں گے، ہمیں موقع ملا تو گورنر ہاؤس میں کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے پاکستان کیلیے عوام کی حمایت اور ووٹ چاہیے، ہمارا واحد ملک ہے جہاں حکمرانوں کی جائیدادیں باہر ہیں، جماعت اسلامی ملک میں انقلاب چاہتی ہے، پاکستان کسی وڈیرے یا سرمایہ دار نے نہیں عام آدمی نے بنایا تھا۔

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے سودی نظام چلایا، میں وعدہ کرتا ہوں حکومت ملی تو پہلا حکم سودی نظام کے خاتمے کا ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!