ہڑتال: پمپ مالکان سے نمٹنے کیلیے حکومت نے بھی حکمت عملی بنالی

ہڑتال: پمپ مالکان سے نمٹنے کیلیے حکومت نے بھی حکمت عملی بنالی

پمپس کھولے رکھے جائیں، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کی مالکان کو ہدایت
ہڑتال: پمپ مالکان سے نمٹنے کیلیے حکومت نے بھی حکمت عملی بنالی

ویب ڈیسک

|

5 Jul 2024

آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال سے نمٹنے کیلیے پیٹرولیم ڈویژن اور آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے بھی حکمت عملی تیار کرلی۔

پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات تمام پمپس دستیاب رہیں گی اور ملک بھر میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں اور انہیں کھلا رکھیں۔ 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!