عمران ریاض انسانی حقوق کے ایوارڈ کیلیے نامزد

عمران ریاض انسانی حقوق کے ایوارڈ کیلیے نامزد

انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے نامزدگیوں کی فہرست جاری کردی
عمران ریاض انسانی حقوق کے ایوارڈ کیلیے نامزد

ویب ڈٰیسک

|

9 Dec 2023

معروف پاکستانی صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض کو انسانی حقوق ایوارڈ 2023 کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس معروف صحافی عمران ریاض کو بھی سال کے بہترین انسانی حقوق کے ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے رہنما و سماجی کارکن بابا جان کو بھی انسانی حقوق کے ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد پی ٹی آئی اور عمران خان کی حمایت کرنے والے اینکر اچانک لاپتہ ہوگئے تھے، پھر وہ چار ماہ بعد اچانک گھر پہنچے۔ اس دوران مختلف قیاس آرائیاں بھی جاری تھیں جو اُن کی واپسی کے ساتھ ختم ہوگئیں۔

اب عمران ریاض آہستہ آہستہ ایک بار پھر سیاسی اور صحافتی اعتبار سے متحرک ہورہے ہیں اور انہوں نے اپنے وکیل میاں اشفاق کے ساتھ یوٹیوب پر شو بھی شروع کیا ہے، جس کا پرومو اور دیڑھ منٹ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں عمران ریاض کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جب کوئی اپنا مارتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!