جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق جہانگیری کا بڑا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
14 Dec 2025
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس جہانگیری سے کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری مبینہ طور پر غیر منصفانہ طریقے سے حاصل کرنے سے متعلق درخواست میں اٹھائے گئے الزامات پر جواب طلب کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے 9 دسمبر کو سماعت کے دوران جسٹس جہانگیری کی تعلیمی اسناد سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو جسٹس جہانگیری کے اصل تعلیمی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت کی تھی کہ درخواست پر تمام ابتدائی اعتراضات نمٹاتے ہوئے کیس کو قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔ بعد ازاں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے درخواست کو قابلِ سماعت قرار دے دیا۔
عدالت نے جسٹس جہانگیری کو الزامات پر حقائق پر مبنی جواب جمع کرانے کے لیے تین دن کی مہلت بھی دی ہے۔ وقت کی کمی کے باعث رجسٹرار آفس نے نوٹس براہِ راست جسٹس جہانگیری کے چیمبر میں پہنچایا، جہاں عدالتی عملے نے نوٹس وصول کر کے انہیں پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق نوٹس موصول ہونے کے بعد جسٹس جہانگیری نے آئندہ سماعت پر خود عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments
0 comment