جعلی ایم بی اے ڈگری پر ڈی جی نادرا نوکری سے برطرف
Webdesk
|
13 Dec 2024
چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے ڈائریکٹر جنرل نادرا ذوالفقار احمد کو امریکی یونیورسٹی سے جعلی ڈگری کے انکشاف کے بعد ملازمت سے برطرف کردیا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے ایک انکوائری کی جس میں نادرا سے حاصل کردہ معلومات کی تصدیق کی گئی۔
تحقیقات کے بعد ایچ ای سی نے دریافت کیا کہ نادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والا شخص اس وقت George Mason University امریکہ کا صدر نہیں تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذوالفقار احمد کی ڈگری کے مساوی ہونے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے تادیبی کارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق ذوالفقار احمد نادرا کے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور بالآخر انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
Comments
0 comment