2 hours ago
جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، بانی پی ٹی آئی
Webdesk
|
26 Nov 2024
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے آخری بال تک لڑیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے لوٹ کر نہیں جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکانٹ سے جاری بیان کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو سلام جو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے، پرامن احتجاج میں شامل ہیں اور ملک پر مسلط مافیا کے سامنے اپنے مطالبات اور حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جو ناصرف پاکستان میں موبلائزیشن کر رہے ہیں، فنڈز بھیج رہے ہیں بلکہ اپنے اپنے ملکوں میں بڑے بڑے مظاہرے کررہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میرا اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے آخری بال تک لڑیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹنے والا۔
اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا وارئیرز بھی دنیا بھر میں ہمارے مطالبات اور پاکستان میں جاری ظلم و ستم کی بھرپور کوریج جاری رکھیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن رہیں، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں۔
Comments
0 comment